کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بعد اب ان ہی کی کابینہ میں وزیر داخلہ رہنے والے میر ظفر اللہ زہری میر ظفراللہ زہری کو 2008 میں بلوچستان حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی بھی جے یو آئی میں شامل ہوچکے ہیں کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ جے یو آئی کمزور ہوگئی، دنیا کی کوئی طاقت جے یو آئی کی صفوں میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی، بڑی اور اہم شخصیات جےیوآئی میں شامل ہورہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام کی مضبوطی کے لیے وحدت کی ضرورت ہے، ہم فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیےکام کریں گے، پاکستان کوامن کاگہوارہ بنائیں گے۔ جے یو آئی (ف)کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوتیں پاکستان کےخلاف سازشیں کررہی ہیں، جمہوریت اور آئین کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ ملک کمزورہو۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان کومشکلات میں دھکیلا گیا، ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا ، پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، پاکستان کاروپیہ ڈالر کے مقابلے قدر کھو بیٹھا ہے، آج ہم دوست ممالک کا اعتمادبحال کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

