کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پنجگور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے ایک بیان میں واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں نیشنل پارٹی کے رہنماء صالح بلوچ، سابق صوبائی وزیر و رکن اسمبلی رحمت بلوچ اور نیشنل پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں ہمیں مل کر اس دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ دہشتگردی سے چھٹکارا پانے میں کامیابی حاصل کرسکے نواب ثناء اللہ خان زہری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام اور ان کے نمائندے خود کو محفوظ محسوس کریں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید ولید صالح بلوچ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ولید صالح بلوچ کے قتل کی مذمت ٗبلوچستان کے عوام کو دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی، نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ
