چھتر(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ میرحسن کے ایس ایچ او میر مٹھل خان دیناری کی اہم کارروائی دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب نامزد ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایاز احمد بلوچ کے احکامات و ایس ایس پی نصیرآباد فہد خان کھوسہ کی ہدایات و ٹاسک پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل چھتر غلام حیدر منجھو ایس ایچ او پولیس تھانہ میرحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مقدمہ 302 دوہرے قتل میں نامزد ملزم سمندر خان ولد غلام محمد قوم شر سکنہ گوٹھ غلام محمد شر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
چھترمیں پو لیس کی کارروائی، دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

ٹیگز:
چھتر
