لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلد یا تی الیکشن کے حوالے سے جام گر وپ اور نیشنل پا رٹی کا میونسپل کا رپو ریشن حب کی سطح اتحاد قائم، جام گر وپ نے وڈیر ہ رجب علی رند کو میونسپل کا رپو ریشن حب کی چیئر مین شپ کے لیئے نامزد کر دیا، وائس چیئر مین کا نام نو اب جام کما ل خان عالیا نی فائنل کر یں گے، ہر وارڈ ز میں جام گر وپ اور نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن واضع کرکے اتحاد کی جانب سے بنا ئی گئی کمیٹی کے اراکین سیٹ ٹو سیٹ ایجسٹمنٹ کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق نیشنل پا رٹی حب کے الیکشن کیمپ آفس میں سابق صوبا ئی وزیر پرنس احمد علی بلو چ، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر بر ائے بلو چستان وڈیر ہ رجب علی رند، نوابز ادہ زرین خان مگسی،سر دار زادہ رامین خان محمد حسنی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شاوس حاصل بزنجو نے مشتر کہ پر یس کانفرنس کرتے ہو ئے بلد یا تی الیکشن کے حوالے سے با قاعدہ اتحاد کا اعلان کر دیا اس موقع پر سابق صوبا ئی وزیر پرنس احمد علی بلو چ نے کہا ہے کہ اتحاد کے حوالے سے کئی دنو ں سے نو اب جام کما ل خان،نوابزادہ زرین خان اور میر ا ڈاکٹرعبد المالک بلو چ اور وڈیر ہ رجب علی رند سے اتحاد کے سلسلے میں رابطہ چل رہا تھا اس حوالے سے آج ہم نے کچھ با تیں فائنل کر دیں ہیں پہلے مر حلے جو ہمار ا اتحاد ہونے جا رہا ہے جس کے مطابق میونسپل کا رپو ریشن حب کی چیئرمین شپ کے لئے رجب علی رند کو نامز د کرتے ہیں اس سلسلے میں نواب جام کما ل خان کی مکمل حما یت حاصل ہے جبکہ میونسپل کا رپو ریشن حب کے لیئے نواب جام کمال خان عالیا نی جو بھی نام فائنل کر یں گے وہ ہما رے طر ف سے ہو گا، میونسپل کا رپو ریشن حب کے مختلف وارڈز میں سیٹ ایجسمنٹ کے حوالے سے جام گر و پ اور نیشنل پارٹی کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انہو ں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کا مثبت اقدام ہے جام گر وپ کے ساتھ اتحاد قائم کرنا،اس اتحاد کو جنر ل الیکشن تک لے جانا چاہتے ہیں، اتحاد کی جو شرعات ہو ئی اس کے اثرات ا?گے تک بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ ملکر اس قافلے کو آگے بڑھا ئیں گے انشاء اللہ ملکربلد یاتی الیکشن کی مہم کو چلا ئیں گے اور 11دسمبر کو ثابت کر دیں گے کہ حقیقی عوامی اتحاد یہ اتحاد ہے جو آج آپ لوگوں کو نظر آرہا ہے پر نس احمد علی بلو چ نے کہا کہ ہما رے مخالفین نے طرح طر ح کے نام ہما ری پارٹی کو دیئے ہیں بابا اینڈ کمپنی تک کا کہہ دیا میں یہ سمجھتا ہو ں کہ یہ ہما رے لیئے فخر کی بات ہے میر ے نانا جام غلام قادر کو سب پیار سے بابا سائیں کہتے تھے ہما رے ما موں جام محمد یوسف صاحب کو سب بابایوسف کہتے تھے اور جام کما ل کو بابا کما ل کہتے ہیں، لسبیلہ کی عوام کا جو روانی رشتہ اپنے حکمرانو ں کے ساتھ اور لسبیلہ کی عوام جام کو حکمران نہیں سمجھتے بلکہ بابا اس لیئے کہتے ہیں کہ ان کی روانی طور پر محبت اور پیار کا رشتہ ہے، نیشنل پارٹی کے مرکزی نا ئب صدر بر ائے بلو چستا ن نومنتخب کونسلر وڈیرہ رجب علی رندنے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ آج آپ دوستوں نے جام گرو پ اور نیشنل پارٹی کے اتحاد کا اعلان کیا کا فی دنو ں سے ہما رے اور آپ کے درمیان با ت چیت چل رہی تھی جو آج فائنل ہو گئی ہیں انہو ں نے کہاکہ حب میں نہ پا نی ہے نہ بجلی ہے شہر کھنڈرات بن چکا ہے یہاں کے منتخب نما ئندوں نے خاص کا رکر د گی کا مظا ہر ہ نہیں کیا جس کی وجہ سے حالا ت روز برروز خراب ہو گئے ہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ اتحاد کے زریعے حب کے بنیا دی مسائل پا نی،بجلی، گیس، روڈ اور سیوریج کا نظام اور دیگر بنیا دی مسائل بہتر ی کے لیئے کام کر یں،انہو ں نے کہاکہ 2014میں جام گروپ سے اتحاد ہوا جس میں ہم کا میاب ہو ئے مجھے یقین ہے کہ اور لوگوں کی خواہش بھی کہ ہم اور ا?پ ملکر چلیں،اور مکچر پارٹی کو شکست فاش کر یں گے انہو ں نے کہاکہ میں جام گرو پ کے قائدین کا شکر گزار ہو ں کہ انہوں نے مجھے چیئر مین شپ کے لیئے نامز د کیا ہے میں یقین دلا تا ہوں کہ ہما رے امیدوار اور جام گروپ کے امیدوار منتخب ہو ئے تو کوشش کر یں گے کہ عوام کی جو امیدیں ہم سے وابسطہ ہیں ان پر پورا اتر یں اس موقع پر نواب زادہ زرین خان مگسی، سر دار زادہ رامین خان محمد حسنی اور شاوس حاصل بزنجو نے بھی خطا ب کیا پر یس کانفر نس میں جام گرو پ اور نیشنل پا رٹی کے کا رکنان کثیر تعداد میں موجود تھے
بلد یا تی الیکشن کے حوالے سے جام گر وپ اور نیشنل پا رٹی کا میونسپل کا رپو ریشن حب کی سطح اتحاد قائم

ٹیگز:
بلد یا تی الیکشن
