کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے آبائی گاؤں کوٹ لانگو کا دورہ کیا وزیر داخلہ نے اپنے مصروف ترین دورے کے دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کی جبکہ لوگوں نے وزیرداخلہ سے گیس اور بجلی کی بندش کے حوالہ سے سوالات بھی کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر قلات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات، تحصیلدار قلات علاؤہ دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قلات سمیت پورے صوبے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے تمام پسماندہ اصل حقیقی دیرپا ترقی ممکن ہوسکے انھوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی پر کام جاری ہے سیاست سے بالاتر ہوکر سوئی گیس گھر پہنچانا ہے وزیر داخلہ نے مزید کہا کے گیس کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ہیں بعد ازاں وزیر داخلہ نے مختلف علاقوں میں لوگوں کے اموات پر گھروں پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی تھی اور مرحومین کی روح ایصال کیلئے دعا بھی کی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کوٹ لانگو کا دورہ

ٹیگز:
دورہ
