کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکی کلاں، جتوئی کالونی شہر کے وسطی علاقے میں واقع ہے مگر یہاں کے مکین گیس جیسی بنیادی سہولت سے یکسر محروم ہیں۔ شام ہوتے ہی گیس بند ہو جاتی ہے اور رات گئے تھے بند رہتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے نا کھانا پکایا جا سکتا ہے اور نا ہی اس سردی میں پانی گرم کیا جا سکتا ہے محکمہ گیس کی بے توجہی اور پروفیشنل نا اہلی کی وجہ سے چھوٹے بچوں اور خصوصا بیماروں اور خواتین کو سخت اذیت جھیلنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ کے ذمہ داران کے نوٹس میں لانے کے باوجود اس عوامی مسئلہ کو حل نہیں کیا جا رہا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام کے پاس بھرپور احتجاج کرنے اور بلوں کی ادائیگی روکنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہوگا۔ ہم اہالیان سرکی کلان جتوئی کالونی کو کسی صورت اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صوبائی حکومت و محکمہ گیس کے ذمہ داران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے وسط میں گیس سپلائی کو فوری طور پر بحال کرکے علاقہ اہالیان کو اس اذیت سے نجات دلا کر اپنی پروفیشنل ذمہ داری کو نبھائیں جس کی وہ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔
سرکی کلاں، جتوئی کالونی گیس جیسی بنیادی سہولت سے یکسر محروم ہیں،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
