کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان فیزیو تھراپی ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر راشد نے کہا ہے کہ اکسویں صدی میں بھی بلو چستان صحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہو لیات سے محروم ہے، بلو چستان میں علاج و معالجے کے لئے ہسپتال کے ساتھ سا تھ ضروری ادویات اور مشنری بھی موجود نہیں ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان کی جانب سے بھیجے گئے مذاکرتی وفد کی یقین دھانی پر 20دن کے لئے بھوک ہڑ تالی کیمپ موخر کیا اگر 20دن کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ہم مجبور اً ایک بار پھر بھو ک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے۔یہ با ت انہوں نے جمعرات کو ڈاکٹر مقبول بلوچ، شمس بلو چ اور عزیز ترین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر راشد نے کہا کہ بلو چستان میں کوئی ایک ایسا شعبہ موجود نہیں جس سے تعلق رکھنے والے افراد سڑ کوں پر نظر نہیں آرہے ہوں اس وقت پوری دنیامیں ریہبلیٹیشن سینٹر ز اور فیز یو تھراپی مر اکز انسانی خد مات کے لئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ بلو چستان سے فارغ التحصیل فیزیو تھراپٹس طلباء و طالبات کوحکومت بلو چستان کی جانب سے روز گار کے موقع فراہم نہیں کئے گئے انہی مسائل کو لیکر بلوچستان فیزیو تھراپی ایسو سی ایشن نے12جون 2022سے اپنے چھ جائز مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اور ہر طرح سے متعلقہ اداروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کر نے ساتھ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ساتھ مذکرات کئے جنہوں نے تین دن کے اندر مسائل کو حل کر نے کی یقینی دھانی کروائی لیکن مطالبات پھر بھی تسلیم نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 20روز بھوک ہڑ تالی کیمپ میں بیٹھے رہے جس کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ ہما رے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپو زیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈو کیٹ، صوبائی وزیر لالا رشید بلوچ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو، اراکین صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، میر زابد علی ریکی اور بلو چستان اقلیتی کمیشن کے چیئر مین مکی شامل لعل نے کیمپ آکر ہمارے مطالبات تسلیم کر نے کی یقین دھانی کروائی کہ 20دن کے اندر 200آسامیوں کا نو ٹیفکیشن اور ہاؤس آفیسرز کو معاوضہ دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وفد کی جانب سے یقینی دھانی کروانے پر بلوچستان فیزیو تھراپی ایسو سی ایشن تادم مرگ بھوک ہڑ تال اگلے 20دن کے لئے موخر کر نے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے کئے گئے وعدے پر عملد رآمد کر تے ہوئے 20دن کے اندر ہماری آسامیوں کا اجرا ء اور ہاؤس آفیسرز کے پیڈ ہاؤس جاب کے حوالے کمیٹی تشکیل دی جائے بصورت دیگر ہم ایک بار پھر تارم مرگ بھوک ہڑ تال پر مجبور ہوں گے۔
اگر 20 دن کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ہم مجبوراً ایک بار پھر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، ڈاکٹر راشد

ٹیگز:
ڈاکٹر راشد
