کوئٹہ(ڈیلی گرین گ وادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکولزماہ جبین خالدجمالی نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا دن بھی ہے آج کے دن بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو ناانصافیوں کے خلاف بولنے کی طاقت دی۔پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں ماہ جبین خالد جمالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوام کی طاقت ہے ماضی میں بھی ڈکٹیٹر کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے قربانیاں دیں اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر کوئی سیاسی پارٹی گراس روٹ پر ہے وہ پیپلز پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں وہ عوام کے دکھ درد سے بخوبی واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پی پی پی کے قائدین عہدیداران و کارکنان نے جیل و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، بھٹو خاندان نے مفادات اور سمجھوتوں کی بجائے ملک و ملت کے لیے شہادتوں کو ترجیح دی بھٹو خاندان نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے مضبوط پاکستان شہید قائدین کا خواب اور پی پی پی کا منشور ہے پی پی پی کے ہر دور میں ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال اور پارلیمنٹ کو بااختیار بناکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کی پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دیکر قائد عوام کا وعدہ پورا کیا، پختونوں کو شناخت اور گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا صوبہ دیاپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ کر ان سے ماضی میں کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھوک بیروزگاری عدم برداشت اور استحصالی سوچ کو شکست دیکر سماجی انصاف، ترقی، روشنی کے معاشرے کو قائم کریگی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ہر خواب کی تعبیر کریگی۔
بھٹو خاندان نے مفادات اور سمجھوتوں کی بجائے ملک و ملت کیلئے شہادتوں کو ترجیح دی ،ماہ جبین خالد جمالی

ٹیگز:
ماہ جبین خالدجمالی
