کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈاکٹر تاج رئیسانی کے براہوئی زبان میں بین الا قوامی تراجم کی تعارفی تقریب پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس کا اہتما م قلات پبلشرز نے کیا۔تقریب میں ڈاکٹر تاج رئیسانی، شاہ بیگ، ڈاکٹر سلیم کرد، افضل مراد، وحید زہیر، پر وفیسر حسن ناصر، غفور محمد شہی، یوسف حسن یو سفی، نذر حسین زمرد،شر جیل بلو چ کے علا وہ ادیبوں اور طلباء نے شر کت کی۔ شرکاء گفتگو نے ان تراجم میں براہوئی زبان کے گم شدہ الفاظ، جدید تراجم کی اہمیت اور نئی تیکنیک پر تفصیل سے گفتگوکی، عام استعمال سے ہٹ کر اور دراز علا قوں میں ہو نے والی گفتگو، نئے اصطلاعات کو متعارف کر وانے کی مترجم کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زوردیا گیا، تقریب میں مصنف اور ادیبوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دئے، اس مذاکرہ کو زبان و ادیب کے فروغ میں اہم قرار دینے کے علا وہ نئی براہوئی ڈکشنری پر کام کر نے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر تاج رئیسانی کے براہوئی زبان میں بین الا قوامی تراجم کی تعارفی تقریب پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوا،جس کا اہتما م قلات پبلشرز نے کیا

ٹیگز:
ڈاکٹر تاج رئیسانی
