کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان میں جینڈر اینڈ ڈس ایبیلٹی ورکنگ گروپ کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین، ٹرانس جینڈر اور معزور افراد کے شناختی کارڈ بنانے کے عمل اوران کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کے مسائل پر کام کررہا ہے اور مستقبل میں بھی نادرا اور ڈیولپمنٹ پارٹنرز کیساتھ مل کر کام کرتا رہیگا۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان عبدالقیوم شینواری نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین، ٹرانس جینڈرزاور معزور افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک جینڈر ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور الیکشن 2023 کیلئے اس عزم کا ارادہ کیا ہے کہ خواتین کو قومی شناختی کارڈ کے اجراہ میں درپیش مسائل اور الیکشن 2023 میں تمام معزور افراد کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر الگ سے ریمپ بنانے کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں جس کے تحت ملک بھر میں پولنگ اسٹیشن پرجہاں ضرورت ہو وہاں ریمپ بنائے جائینگے۔ڈائیریکٹر الیکشن وسیم احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے خواتین کا انتخابی فہرستوں میں اندراج کا عمل جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوا دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پرالیکشن کمیشن بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر (MCO) غوث بخش،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر جینڈر محمد ارسلان، (NCSW) بلوچستان کی چیرپرسن مس فوزیہ شاہین،نادرہ کے نمائندگان کے علاوہ سہول سوسائیٹی آرگنائزیشن خاص کر (BRSP) اور ان کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
الیکشن کمیشن معزورافراد کے شناختی کارڈ بنانے کے عمل اوران کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کے مسائل پرکام کررہا ہے، فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
