کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے ٹلی اور دوبندی کے علاقے پنکھہ کلی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپس میں کل 855 مقامی مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 351 مرد، 215 بچے اور 289 خواتین شامل تھے۔ تمام مریضوں کو طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات، بلڈ ٹیسٹ اور مائینر آپریشنز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مقامی عمائدین نے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو سراہا اور اسے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سبی اور دوبندی میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

ٹیگز:
ایف سی
