خاران (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے شہر خاران میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے خاران میں ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیری فارم کے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی جس کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

