کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کی رکن شکیلہ نوید دہوار نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات جن میں سر یاب کے علا قے کیچی بیگ، چکی شاہوانی روڈ، سریاب مل، کلی کمالو،ہزار گنجی، مینگل آباد، موسیٰ کا لونی، لو ہڑ کاریز، کشمیر آباد، کلی بنگلزئی، واپڈ ا گریڈ، کلی جیو، کرانی، دہوار کالونی، اتحاد کالونی، جوائنٹ روڈ، ڈبل روڈ،ہدہ منوجان روڈ، کلی اسماعیل، جناح ٹاؤن حافظ آبادکرانی روڈ، شہباز ٹاؤن، ضلع مستونگ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں سوئی گیس کی کاپریشر بالکل نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے علا قے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ و ہ وفا قی حکومت وزارت پیٹر ولیم وقدرتی وسائل سے رجوع کر کے کہ وہ مذکورہ علاقوں میں گیس پریشر کی فوری بحالی کی بابت عملی اقدامات اٹھانے نیز نئے گیس کنکشن پر پابندی کو فی الفور ختم کر نے کو یقینی بنائیں تاکہ علا قے کے لوگوں کو گیس سے متعلق درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے
سریاب مل سوئی گیس پریشر نہ ہو نے کے برابر ہے ، شکیلہ نوید دہوار

ٹیگز:
شکیلہ نوید دہوار
