کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام بلوچستان نے پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا نور اللہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی،مولانا نور اللہ کو ڈی سیٹ کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پریس سیکرٹری عین اللہ شمس نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام ف بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں جے یوآئی ف نے پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نور اللہ کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، عین اللہ شمس نے بتایا کہ مولانا نور اللہ کی پارٹی رکنیت پارٹی رولز کی بار بار خلاف ورزی پر ختم کی گئی ہے،مولانا نور اللہ کو ڈی سیٹ کرانے کیلئے جلد الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔
جمعیت علما اسلام نے پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر مولانا نوراللہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

ٹیگز:
جمعیت علما اسلام
