لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء پی ڈی ایم کے ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے دکی اور لورالائی میں جماعتی احباب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے جو قوتیں ملک میں آئین کو اہمیت نہیں دیتے انکے باعث ماضی میں ملک میں سیاسی انتشار سیاسی بحران اور عدم استحکام نے جنم لیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین قانون اور پارلیمان کی بالادستی قائم نہیں کی گئی تو ملک میں جمہوریت ایک مذاق بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت خزانہ نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کے جانب سے دائر کردہ ڈرخواستیں واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ سودی نظام کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہے ہم ملک میں سودی نظام کے مکمل خاتمے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے اور پاکستان کو ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنانے کی تگدو جاری رکھیں گے عمران خان فارن فنڈڈ ہے وہ ملک میں نہ آئین کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی وہ ائین کو کوئی اہمیت دیتے ہیں وہ اپنی زات کو آئین و قانون سے ہمیشہ بالاتر سمجھتے ہیں انکے لانگ مارچ سے ملک میں نہ ائین کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی جمہوریت کا بستر لپیٹ سکتا ہے نئے آرمی چیف کی تقرری معمول کی بات ہے جو کہ میرٹ پر ہوگہ اور اسکا ائینی اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے تاہم پی ڈی ایم کی مشاورت اسمیں ضرور شامہ حال رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والے سابق وزیر اعظم کی پوری کابینہ چاروں سے بھری پڑی تھی لیکن ان پر کوئی ہاتھ نہ ڈالا گیا فرح گوگی کو کرپشن کے بعد حکومت کے جانے سے قبل ہی ملک سے فرار کرایا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کے باعزت سیاسی رہنماوں کی پگڑیاں اچھالنے کی سزا عمران خان کو آج مل رہی ہے انکا لاند مارچ پنجاب میں بری طرع فلاپ ہو گیا ہے پنجاب حکومت اور پولیس اسکی مدد میں لگے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی یہ مارچ وزیر آباد سے اگے نہیں چل رہا جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مارچ میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں لے رہے انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کیلئے سوچھتی ہے لہذا وہ اب کھبی ملک میں آمریت لانے کا ارادہ نہیں رکھتی جو کہ خوش آئند بات ہے موضی میں فوجی آمریتوں کی وجہ سے جمہوریت کو کمزور کیا گیا انہوں نے کہا کہ احتساب سے کھبی نہیں بھاگے لیکن یکطرفہ احتساب کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف علم بلند رکھا اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے جسپر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک اور صوبے میں آئندہ سال ہونے والے عام الیکشن میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کریگی ہم نے صوبے میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی مخصوص نشستوں پر سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں موجودہ وفاقی حکومت مدارس میں مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے،حافظ حمداللہ

ٹیگز:
حافظ حمداللہ
