اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ممتاز زہرہ بلوچ ترجمان دفترخارجہ مقرر کردی گئیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کو ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا ہے، اس سے قبل یہ ذمہ داری عاصم افتخار سر انجام دے رہے تھے۔
ممتاز زہرہ بلوچ اس سے قبل دفترخارجہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایشیا پیسیفک تعینات تھیں۔صائمہ سید کو ڈپٹی ترجمان دفتر خارجہ مقررکیا گیا ہے، وہ بطور ڈی جی اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن کام کررہی تھیں۔

