امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نکول نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد 6 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے 50 فیصد بجلی بحال کردی گئی تاہم تاحال 50 فیصد آبادی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ فلوریڈا کے علاقے اورنج کنٹری میں بجلی کی تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ریاستی انتظامیہ نے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہے جب کہ بارش کی صورت میں شہریوں کو گھر میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ریاستی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان نکول فلوریڈا کی مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرا چکا ہے جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آئی ہے جب کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نکول نے تباہی مچادی 2 افراد ہلاک

ٹیگز:
امریکی
