زیارت (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ کی قیادت میں زیارت بستر گی میں شمولتی پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف جماعتوں کے سینکڑوں افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سے ولی محمد،فرید اللہ،امین اللہ،ملک احسان اللہ،عبیداللہ،نصیب خان،عبدلرحیم آقا،عبدلرشید،عبدالمتین،عبدالغفور،نیک محمد،عرفان اللہ،شکیل احمد،سرورخان،محمدیاسین،رحمت اللہ،عصمت اللہ،شاکرخان جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی سے نظرمحمد،اظہاراحمد،نور عالم،عبدالباقی،عبدالمالک،رحمت اللہ،نسیم خان،میر عالم،شاداد خان،نورمحمد،نیک محمد،پیر محمد،در محمد،عزیزاللہ،اجمل خان،عطاء محمد،محمد کریم،عبدل مناف،عبدالمنان،عبدالسلام،زین اللہ نے اپنے خاندانوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آ پ لوگوں کی شمولیت زیارت ضلع میں بلوچستان عوامی پارٹی مزید مضبوط ہوگئی سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہمارے چار سالہ دور اقتدار سے لوگ متاثر ہوکر جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں نام نہاد مذ ہب پرست پارٹی اور نام نہاد پشتون پرست پارٹی نے علاقے میں چالیس سال لوگوں سے اسلام اور پشتونستان بنانے کے نام پر ووٹ لئے مگر یہ نہ شریعت لائے نہ شریعت لانے کیلئے کوئی بل اسمبلی میں پیش کیا یہ لوگ مذہب اور پشتونستان کے نام پر کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں مذہب شریعت پختونستان کے بل پیش کرنا تو دور کی بات اپنے حلقے کہ عوام کو بھی بھول گئے یہ سب اپنے مفادات جیبیں گرم کرتے رہے اور چند مخصوص لوگوں لابی کو نوازتے رہے عام عوام ان کے مسائل پر انھوں نے اپنی طویل دور اقتدار میں کوئی توجو نہیں دی یہی وجہ ہے کہ جب ہم منتخب ہوکر آ ہے چار سال پہلے تو یہ حلقہ مسائلستان مسائل میں گرا ہوا تھا ہم نے چار سالہ دور اقتدار میں جتنے کام حلقے میں کئے ہیں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دیے ہیں وہ حلقے کہ عوام کو نظر آ رہے ہیں یہی وجہ ہے کے ان کی جماعتوں سے ان کے کارکنان عہدے داران ان جماعتوں سے بیس اور تیس سالہ روابط ساتھ چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں جوق در جوق عوام ان کو پہچان گئے اب ان جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی یہ صرف منفی پروپیگنڈے کرتے ہیں ان لوگوں نے اپنے دور اقتدار میں کوئی ترقیاتی کام زرا برابر بھی نہیں کیاآج لوگوں میں شعور اْجاگر ہوا اور اْنہوں نے اِن پارٹیوں کو مسترد کیا سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہ جنت دینے کے وعدے لوگوں سے کرتے ہے نہ پشتونستان بنانے کی میں ایک وعدہ کرتا ہوں اور وہ ہے خدمت کا وعدہ جس میں دن رات محنت کرکے پوار کررہا ہوں حلقے میں بلا تفریق زئی خیلی قومیت سے بالاتر ہوکر کام کررہا ہوں یہی مشن ہے میں لوگوں کو روزگار اْن کو پینے کے لئے صاف پانی اْن کے بچوں کے مستقبل کے لیے سکول،اہسپتال،روڈز،کالجز،اور دیگر ترقیاتی کام کرتاہوں کررہاہوں آیندہ بھی کروں گا شمولیتی پروگرام میں ان کیساتھ پارٹی کے سینئر رہنما کارکنان حاجی بازمحمد دمڑ ودیگر بھی تھے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے پارٹی کے سینئر رہنماء محمد خان اور نسیم خان کو اس بڑاشمولیت تیار کرنے پر اْن کا شکریہ بھی ادا اور کہاکہ حلقے کہ عوام سے رابطے کریں سب ہمارے شامل ہونا چاہتے ہیں دیگر جماعتیں عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔
شعور پیدا ہوگیا عوام میں مذہب اور قوم پرستی کی نام پر مزید دھوکا نہیں کھائیں گے،حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
