اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمدتعمیراتی کام کے دوران دیوار گر نے سے 2مزدور جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے علا قے جان کالونی میں دکان کا تعمیراتی کام کرتے ہوئے دیوار گر نے سے شوکت جمالی،دلمراد جمالی جاں بحق جبکہ اللہ بخش بروہی،محمد بخش بروہی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
اوستہ محمد، تعمیراتی کام کے دوران دیوارگر نے سے 2 مزدور جاں بحق 2 زخمی

ٹیگز:
اوستہ محمد
