کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام و بلوچستان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری چیف سیکرٹری بلوچستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کے اختتامی تقریب سے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی خطاب کرتے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ کھلاڑی کو اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے صوبے کا نام روشن کرسکے۔ صوبائی حکومت ڈویژن اور ضلعی سطح پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور لوکل ٹورنامنٹس کے انعقاد اور عام لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جائیگی۔ صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صوبے میں بیڈمنٹن کے علاؤہ دیگر کھیلوں کے بھی ایونٹس منعقد کئے جائیں گے ۔نوجوان نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ طلبہ و طالبات غیر نصابی اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر صحتمند معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرے۔ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے ۔ منعقد کئے گئے ایونٹس میں کھلاڑیوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائینگی۔ صوبائی حکومت غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہیں ہیں۔
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

ٹیگز:
چیف سیکرٹری بلوچستان
