نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر سیلاب متاثرین میں ٹینٹ تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے تمام ٹینٹس حقدار متاثرین میں تقسیم کئے جائیں سردیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ متاثرین کو ٹینٹس کی اشد ضرورت ہے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ محدود وسائل میں رہ کر سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ گی ان خیالات کا اظہار سیلاب متاثرین میں ٹینٹ تقسیم کرنے والے آفسیران سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیلدار تمبو ہمایوں کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر متاثرین میں ٹینٹ تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر نے انہیں احکامات دیئے کہ یوسی کی سطح پر ٹینٹ تقسیم کئے جائیں میرٹ کی بنیاد پر ٹینٹ تقسیم کے عمل کو جاری رکھا جائے اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف این جی اوز بھی سیلاب متاثرین کی امداد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ہمارا مقصد صرف سیلاب متاثرین کی امداد کرنا ہے حکومت کے احکامات پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام بھی تیزی سے جاری ہے سیلاب متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ پھر سے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جاسکے۔
سیلاب متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ٗڈپٹی کمشنرعائشہ زہری

ٹیگز:
عائشہ زہری
