وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نےکہا ہے کہ ‘اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو’۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ، پاکستان کےمؤقف کو تسلیم کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک باد ہو، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔
آرمی چیف نے فیٹف معاملے میں کلیدی کردار ادا کیا،وزیر اعظم

ٹیگز:
وزیر اعظم
