کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی،آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل و نائب صدر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان میر یاسین مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت ایک ہفتہ سے بلاجواز سیل کئے گئے سینٹورس مال کے تاجروں کے تین ارب سے زائد کے نقصانات کی ادائیگی کرے،حکومت 500 سے زائد فیملیوں کو بے گھر کر کے ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے پر ذمہ دار آفیسران کو قرار واقعی سزا دے سینٹورس مال کی بندش سے تین ہزار سے زائد دیہاڑی دار ورکرز کے گھریلو اخراجات ادا کئے جائیں وزیراعظم پاکستان واقعہ کا نوٹس لیتے ھوئے سینٹورس مال کو فوری کھولنے کے احکامات جاری کریں سینٹورس مال کی ناجائز بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سینٹورس مال کو نہ کھولا گیا تو اسلام آباد کی طرح کوئٹہ سمت پورے بلوچستان کو جام کر دیں گے سینٹورس مال میں جدید حفاظتی انتظامات ہر قسم اور بروقت اقدامات کئے گے ہے بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی بجائے اسے احساس تحفظ دیا جائے وفاقی دارلحکومت کے فائر بریگیڈ نظام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آپ گریڈ کیا جائے اونچی بلڈنگز کو محفوظ رکھنے کیلئے دارلحکومت میں جدید اسنارکل اور ھیلی کاپٹر کا انتظام کیا جائے سینٹورس مال کو کھلوانے کیلئے ھر حد تک جانے کو تیار ھیں اگر سینٹورس کو کھولا نہ گیاتودھرنے،گھیراو،شٹر ڈاؤن کے آپشن کو استعمال کریں گے تاجروں کی عزت نفس کسی صورت پامال نہیں ھونے دیں گے تاجروں کے تحفظ کیلئے ھر قربانی دینے کیلئے تیار ھیں سینٹورس کے تاجر تنہا نہیں ملک بھر کے طرح بلوچستان کے تاجر برادری انکے ساتھ ہیں یہ سینٹورس کا مسئلہ نہیں یہ پاکستان تاجر برادری کی بقاء کا معاملہ ہے۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب بھی ہمیں کال دیں گے ہم پورے بلوچستان کو جام کرریں گے۔
سینٹورس مال کی بندش سے تین ہزارسے زائد دیہاڑی دارورکرزکے گھریلواخراجات ادا کئے جائیں،عبدالرحیم کاکڑ

ٹیگز:
عبدالرحیم کاکڑ
