کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و سابقہ چیف جسٹس فیڈرل شعریت کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزی پرخاران میں قاتلانہ حملہ میں جام شہادت نوش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان حاجی محمد نور مسکانزی ایک مخلص پرامن شخصیت کے مالک تھے ان کی شہادت بلوچستان سمیت ملک بھر کے لئے المیہ سے کم نہیں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کی شہادت سے بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام شدید غمزدہ ہیں واقعہ میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو ان کی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محمد نور مسکانزئی نے ساری زندگی عدل و انصاف کے ساتھ کام کیا ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتاان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں نیشنل پارٹی غم زدہ مرحلہ میں حاجی نور محمد مسکانزئی کے خاندان کے ساتھ برار شریک ہے اللہ تعالی کے بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ حاجی محمد نور مسکانزی کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔
محمد نورمسکانزی کی شہادت بلوچستان سمیت ملک بھرکے لئے المیہ سے کم نہیں ہے، میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
