اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وزیراعظم نے انہیں نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی جس کے بعد وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی۔

