اسلام آباد : اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 مریض زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 3084 تک پہنچ گئی، شہر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 233 ہوگئی۔ راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 92 مریض داخل ہیں جبکہ ہولی فیملی میں 86 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 55 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کا نشانہ بن کر 2 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال خطرناک دو مریضزندگی کی بازی ہارچکے

ٹیگز:
اسلام آباد
