خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ ادب وتالیف اور قلم سے وابستہ افراد کسی بھی قوم کے لئے آئینہ کی مانند ہوتے ہیں جو ثقافت رنگ ونسل روایات و اقدار کو اجاگر کرنے اور تاریخ کو محفوظ بنانے کامنفرد ہنر جانتے ہیں ایسے صلاحیت سے لیس افراد خود بھی تاریخ میں ہمیشہ زندہ و جواداں رہتے ہیں اور وہ قوم و زبانوں کو بھی زندہ رکھنے میں اپنا کردار نبھاتے ہیں۔ براہوئی ادب سے منسلک ذوق براہوئی کو ہم سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ گزرگیا ان کی رحلت ناقابل فراموش ہے وہ شہنشاہ ِادب تھے ان کی زندگی کے اوصاف و کمالات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں پیغام پاکستان کے تحت ذوق براہوئی کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں خضدار سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ جب کہ سیمینار سے معروف ادیب و مصنف سلطان احمد شاہوانی انجینئر رضاء زہری محمد عالم جتک جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل عبداللہ شاہوانی محمد عالم براہوئی شمس مینگل عبدالرزاق عادل شاہوانی زاہد نالوی شاہین بارانزئی شاہین براہوئی و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے ذوق براہوئی کی ادب وثقافت کے لئے کیئے گئے خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی ناگہانی جدائی کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا۔ سیمینار میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جے یوآئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی سطح پر ادبی اکیڈمیز کی سرپرستی برابری کی بنیاد پر ہونا لازمی ہے چونکہ اس شعبے سے وابستہ افراد اچھے مقاصد کے تحت کام کررہے ہوتے ہیں جو قوم اور زبانوں کی شناخت کی حفاظت تاریخ و تمدن کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہے ہوتے ہیں اور قوم وزبانوں کو اچھی پہچان اور اگلی نسلوں تک یہ تعارف پیش کررہے ہوتے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ ادب و ثقافت اور تاریخ کے لئے نہ صرف قانون سازی کرکے اسے آئینی حیثیت دے بلکہ سالانہ بنیادوں پر مخصوص رقم بھی اس کے لئے مختص کردے۔سیمینار میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالجبار زہری عتیق الرحمن ساجدی سابق سپریٹنڈ نٹ بشیراحمد مینگل محمد خان جتک مولانا محمد اسماعیل شاہوانی عبدالخالق شہنشاسمیت دیگر نے شرکت کی۔۔
براہوئی ادب سے منسلک ذوق براہوئی کوہم سے بچھڑے ایک سال کاعرصہ گزرگیا ان کی رحلت ناقابل فراموش ہے، میر یونس عزیز زہری

ٹیگز:
میر یونس عزیز زہری
