کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی، دوست کو قتل کر نے والے 3ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ شام نواں کلی کوئٹہ میں جاوید ولد لعل محمد قوم اچکزئی ساکن کلی طور خان کو ایک باغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس پر پو لیس تھانہ زرغون آباد نے کاروائی کر تے ہوئے 6 گھنٹے کے اندر ولی اللہ ولد کریم سکنہ کلی طور خان، گل محمد ولد تاج محمد ساکن کلی طور خان اور زمرے ولد بلوچ ساکن کلی طور خان کو کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکر لی۔ پو لیس کے مطابق تینوں ملزمام مقتول کے دوست ہیں۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی،دوست کو قتل کر نے والے 3ملزمان گر فتار

ٹیگز:
کوئٹہ
