کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری،صوبے کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید 40کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے 19،کیچ سے 16اور گوادر سے5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایک ہفتے کے دوران173افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3442ہوگئی ہے۔
صوبے کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید 40کیسز رپورٹ

ٹیگز:
صوبے
