(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے نصیرآباد ڈویژن کے پانچ اضلاع ہیں بلوچستان کا واحد نہری نظام پٹ فیڈر کینال مری بگٹی پہاڑی علاقوں اور کچھی کینال سے آنے والے سیلابی ریلوں سے بری طرح متاثر ہوئی شگاف لگنے کی وجہ سے کینال 6 کلومیٹر تک آٹھ فٹ مٹی کی تہہ سے بھر گئی جسے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے سیلاب متاثرین کو پہلے مرحلے میں ریسکیو کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا مختلف اضلاع میں ٹینٹ سٹی قائم کیے گئے متاثرین کو راشن ادویات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ڈویژن بھر میں ساٹھ کے قریب قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں تقریباً پچاس ہزار جانور ہلاک ہوئے ایک اندازے کے مطابق چالیس ہزار گھر تباہ و برباد ہو گئے ساٹھ ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ایک سو واٹر سپلائی اسکیمات متاثر ہوئیں ہیں سب سے ذیادہ متاثر ضلع صحبت پور ہوا ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر ڈی جی پی آر کی آنے والی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نیک محمد پلال نصراللہ شیخ غلام سرور اختر منگی عبدالباقی سمیت دیگر موجود تھے کمشنر بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ اب تک نصیرآباد ڈویژن میں دو لاکھ گیارہ ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور انہیں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جبکہ 250 لائیو سٹاک کے کیمپس قائم کر کے دس ہزار جانوروں کے لیے ادویات دی گئیں دو لاکھ کے قریب مچھردانیاں تقسیم کی گئی ہیں ایک لاکھ پانچ ہزار کے قریب افراد قائم کردہ ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر ہیں ای این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سے سروے کا عمل بھی جاری ہے پچھترفیصد سروے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ہے ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد سروے کا عمل مکمل کر کے تمام تر تفصیلات حکام بالا کو فراہم کی جا سکیں سرکار کی جانب سے جن کے گھر پوری طرح متاثر ہوئے ہیں انہیں پانچ لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کے مکینوں کو دو لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں سیلاب سے پانچ لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے لیے حکومت سے دو ارب روپے کی سبسڈی کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جبکہ تین بلین بیج اور کھاد کے لئے بھی گزارش کی گئی ہے کمشنر نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں 70 فیصد لوگوں میں ملیریا پایا جا رہا تھا حکومت کی جانب سے فکسڈ میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے جبکہ موبائل میڈیکل کیمپس بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو ابھی تک جاری ہیں اب ملیریا کا ریشوں کم ھو کر 50 فیصد تک آگیا ھے پی ڈی ایم اے کی جانب سے آنے والی ادویات انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ صحبت پور ڈیرہ اللہ یار سے پانی کو نکالنے کے لئے مجبورا ہم نے خانپور کے مقام پر تین کٹ لگائے پانچ روز میں ساڑھے چار فٹ سے زائد پانی نکل گیا اب پانی کم ھو گیا ہے ایف سی آرمی ایریگیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے آفیسران نے انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنایا کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کی تاریخ میں اتنا بڑا سیلابی ریلا کبھی نہیں آیا سرکاری دفاتر سے اسکول اسپتالوں سے پانی نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے کی ایمرجنسی میں مشینری بھی خریدی گئی ہے۔جس سے پانی نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے بعدازاں انہوں نے این جی او کی جانب سے فراہم کی گئی 8 لاکھ روپے کی فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے نصیرآباد ڈویژن کے پانچ اضلاع ہیں، کمشنر نصیرآباد ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر نصیرآباد ڈویژن
