کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ان دنوں اپنے حلقے کوہلو کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے کیڈٹ کالج کوہلو کے کیڈٹس کی جانب سے صوبائی وزیر کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو لفٹیننٹ کرنل محمد فاروق نے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کو کیڈٹ کالج کے تعلیمی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کیڈٹ کالج کوہلو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں،کلاس رومز، جدید لیبز،سپورٹس گراؤنڈ،میس، ہاسٹل اور 64 ہزار سے زائد لگائے گئے پودوں کا دورہ کرایا۔دورے کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہلو نے قلیل مدت میں تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے یہاں کا عملہ داد کے مستحق ہیں 2006 میں بحیثیت ضلعی ناظم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو کیڈٹ کالج سمیت بڑے منصوبوں کی منظوری کیلے گزارش کی تھی کیونکہ کسی بھی علاقے میں ترقی کیلئے پہلا قدم تعلیم ہے تعلیم اور ہنر کے بغیر ترقی کا سفر ادھورا ہے آج یہاں اپنے کیڈٹس کے درمیان موجود ہوں جس پر خوشی محسوس کررہا ہوں کیڈٹ کالج میں پرنسپل اور عملے نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار اور پرسکون بنانے کیلئے بڑا اچھا کام کیا ہے تعلیم کے ساتھ کیڈٹس کو پرسکون اور صاف ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہماری حکومت نے قلیل مدت میں صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ہیں جن کے ثمرات سے طالب علم مستفید ہوں گے اس وقت صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اساتذہ کسی بھی قوم کے سرمایہ ہیں انشاء اللہ کیڈٹ کالجز کے عملے کی مستقلی کیلئے کابینہ سے رجوع کروں گا تاکہ کیڈٹ کالجز کے اساتذہ کا یہ دیرنیہ مسلۂ حل ہوسکے کوہلو کے کیڈٹس کو گورنر ہاؤس،صوبائی اسمبلی سمیت صوبے کے مختلف تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورے کرانے اور ایف سی اسکول کے ہونیار طالب علموں کو لیب ٹاپ دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں جنہیں جلد فراہم کئے جائیں گے یہ کیڈٹس نہ صرف ہمارے بچے ہیں بلکہ امن کے سفیر ہیں انکو بھرپور سپورٹ کرتے رہے گے یہ آگے بڑھ کر ملک و قوم کے نام کو روشن کرسکیں گے کیڈٹ کالج میں سکول اور ہسپتال کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے بعدازاں لفٹیننٹ کرنل محمد شفیق اور میڈم عائشہ حفیظ بٹ کے خصوصی تعاون سے 70 سے زیادہ سیلاب متاثرین کیلے امدای رقوم صوبائی میر نصیب اللہ خان مری نے کالج میں موجود مستحق افراد میں تقسیم کئے اس موقع پر میر نثار احمد مری، میر طور مری، میر دوست علی مری حاجی عبد الرحمن مری،بالو خان مری،یاسر بلوچ، مصری خان مری و دیگر موجود تھے۔
کیڈٹ کالج کوہلو نے قلیل مدت میں تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے، میرنصیب اللہ مری

ٹیگز:
میرنصیب اللہ مری
