خضدار(ڈیلی گرین گوادر)لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار کے لیویز ہیڈکوارٹر میں لیویز فورس کے جوانوں اور خواتین کانسٹیبلز کیلئے یو این وومن پاکستان کے زیر اہتمام ”Strengthening the Gender Responsive Capacity of Balochistan“ کے عنوان سے ایک روز ہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ معاشرے میں مرد وخواتین کو یکساں نظر سے دیکھا جاتا ہے جیت اور لگن کی ہر میدان میں خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہے فورس کا نام روشن کرنے میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں مرد و خواتین کے درمیان فرق گھر کی صفائی اور باہر کمانا نہیں کیونکہ خواتین بھی تو مختلف عہدوں پر کام کرکے رزق حلال کماتی ہے ہمیں یہ فرق مٹاکر مرد وخواتین کو برابری کی بنیاد پر دیکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کا مطلب گھر اور وہاں موجود خواتین کی عزت ہے چھاپوں کے دوران گھروں میں ہمیشہ خاتون کانسٹیبل داخل ہوتی ہیں تاکہ اس گھر کی عزت برقرار رہے۔ منعقدہ ٹریننگ میں کمانڈنٹ کرنل (ر) محمد انور بلوچ اور ڈپٹی کمانڈنٹ افتخار احمد شریک تھے۔ منعقدہ ٹریننگ کے ٹرینرز کا مزید کہنا تھا کہ لیویز بلوچستان کی ابھرتی ہوئی فورس ہے اور بلوچستان کے تقریبا 81 فیصد علاقے لیویز کے کنٹرول میں ہیں جو کہ عوامی اعتماد کا ضامن ہے۔ ایک روزہ ٹریننگ کے دوران لیویز کے جوانوں اور خواتین کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ سوالات اور جوابات کا سیشن بھی کروایا گیا آخر میں ٹرینرز نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
ترقی یافتہ معاشرے میں مرد وخواتین کو یکساں نظر سے دیکھا جاتا ہے،کرنل (ر) محمد انور بلوچ

ٹیگز:
کرنل (ر) محمد انور بلوچ
