کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی سالار حافظ سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ دوست محمد حافظ رحمان گل اور دیگر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو جلد ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سردیوں کی آمد ہے مکانات کی جلدتعمیر ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنے آپ کو وقف کریں، سیلاب متاثرین کی دادرسی کے لیے دن رات ایک کرکے بلاتفرق محنت کرنے پر کارکنان کا کردار قابل تعریف ہے۔جمعیت اپنی مدد آپ کے متاثرین کے ساتھ تعاون کررہی ہے، جمعیت کے کارکنان خدمت انسانیت کو فروغ دے کر زیادہ سے زیادہ تعاون کو شعار بنائیں، بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، انہوں نے کہا کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسا نوں کو یکساں صلا حیتوں اور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ اْن کے درمیان فرق وتفا وت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کا ئنات رنگ وبو کا حسن و جما ل ہے، وہ رب چاہتا تو ہر ایک کو خوبصوت،مال دار،اور صحت یاب پیدا کر دیتا لیکن یہ یک رنگی تواس کی شانِ خلاقی کے خلاف ہوتی اور جس امتحان کی خاطر انسان کو پیدا کیا ہے، شاید اس امتحان کا مقصد بھی فوت ہو جاتا۔اْس علیم و حکیم رب نے جس کو بہت کچھ دیا ہے اْسکا بھی امتحان ہے اور جسے محروم رکھا ہے اس کا بھی امتحان ہے۔وہ رب اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معا شرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور دینے والوں کو اللہ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ضلعی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج صبح دس بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کوجلد ریلیف کی فراہمی کویقینی بنایا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
