کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نان بائیوں نے حکومت کی جانب سے متعین کردہ روٹی کے نرخوں پر روٹی فروخت کرنے سے انکا رکردیا شہری مہنگے داموں کم وزن والی روٹی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے 23ستمبر کو کوئٹہ شہر میں 300گرام نان اور روٹی کی قیمت 30روپے جبکہ 200گرام کی نان روٹی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے تاہم آل بلوچستان تندور تنظیمی اتحاد کوئٹہ زون کی جانب سے اتوار کو نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے سرکاری نرخ کو مسترد کرتے ہوئے ازخود 150گرام روٹی کی قیمت 20روپے جبکہ 250گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کردی ہے نان بائیوں کی من مانی کے باعث کوئٹہ کے شہری کم وزن والی روٹی مہنگے داموں میں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔
کوئٹہ میں نان بائیوں کا حکومت کی جانب سے متعین کردہ روٹی کے نرخوں پرروٹی فروخت کرنے سے انکا ر

ٹیگز:
نان بائیوں
