قلات (ڈیلی گرین گوادر) منگچر تبلیغی اجتماع کے دوران چوری ہونے والے گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے لیویز خالق آباد کی موثر کن کاروائیاں تین ملزمان اورتین مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد محمدحنیف نورزئی نے پریس کانفرس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی کی سخت اقدامات پر لیویز فورس کی کاروائی گزشتہ دنوں تبلیغی اجتماع کے دوران چوری ہونے والے گاڑیاں برآمد اورملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ لیویزفورس بھی ا ب مکمل طورپرپیشہ ور فورس بن چکی ہے قانون کی عملداری،امن وامان کی قیام اورسماج دشمن عناصراور قانون شکن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کررہی ہے گزشتہ دنوں خالق آبادمیں تبلیغی اجتماع کے دوران چوری ہونے والے گاڑیوں کی اطلاع پر کاراوئی کرتے ہوئے دو دن کے اندراندر برآمد کرکے ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا یہ لیویز فورس کی آفیسران اورجوانوں کی کوشش سے ہی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہاکہ جب تبلیغی اجتماع کے دوران گاڑیوں کی چوری کی اطلاعات رپورٹ ہوئی تو ڈپٹی کمشنر قلات نے ان چوروں کے خلاف جلداورسخت کاروائی کاحکم دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد محمدحنیف نورزئی، رسالدار میجر علی اکبرمینگل، ایس ایچ او لیویز تھانہ خالق آباد علی اصغر نیچاری ودیگرلیویز فورس متحرک ہوگئے قلات کی لیویز ٹیم حوالدار علی نواز محمدحسنی کی سربراہی میں ان کاروائیوں میں پیش پیش رہے انہوں نے مختلف محرکات پرکام کرتے ہوئے خالق آبادمنگچرکے مقام پرایک جگہ پر پیشہ ملزم کے کمین گاہ پر چھاپہ مارکر کار گاڑی رجسٹریشن نمبر BG829کو برآمد کرلیا اس کے بعد خضدارپولیس اورلیویز کی تعاون کے ساتھ خالق آباداورقلات لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے خضدار کے مقام پرایک جگہ پرچھاپہ مارا کرگاڑی کار رجسٹریشن نمبر ANB366 کوبرآمدکرکے اس موقع پرملزمان علی دوست ولد ولی محمدقوم سمالانی سکنہ قلات اورعبدالواحدولد عبدالغفور قوم سمالانی سکنہ گرانی قلات کو گرفتارکرلیا ان ملزمان کی نشاندہی پر ٹیم نے چھاپہ مارکرسوراب کے علاقہ گدر سے ملزم نذیراحمدولدمیرمحمدقوم قمبرانی سکنہ گدر کے گھر سے کار رجسٹریشن نمبرAYC498 کو برآمد کرکے ملزم مذکور کو گرفتارکرلیا ملزمان سے خالق آباد منگچر لیویز مزید تفتیش کررہی ہے اورملزمان چوری ڈکیتی کے وارداتوں کاسرغنہ بتائے جاتے ہیں جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے قانون کی عملداری کے لیے لیویز فورس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نیکہاکہ دو دن کے اندر اتنی بڑی اورکامیاب کاروائی لیویز فورس کے لیے اہم ہیں لیویز کی جوانوں، آفیسران، اورقلات لیویز، خضدار پولیس اورلیویز کی تعاون اورمدد حاصل رہی ہے ہم جوانوں اورآفیسران کو مبارک باد پیش کرتیہیں انہوں نے کہاکہ ع ڈشلاوہ ازیں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں کاروائیں جاری ہے اس سلسلے میں لیویز تھانہ جوہان کے ایس ایچ او سیف اللہ لہڑی نے لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے ایس ایچ او اویس خان ولیویز ٹیم کے ہمراہ اطلاع ملنے پر کھڈکوچہ کے ایریا میں چھاپہ مارکرلیویز تھانہ جوہان کو مقدمہ 2022/04 میں مطلوب اشتہاری ملزم خیرجان ولد رامین قوم مندوانی کو گرفتارکرکے لیویز تھانہ خالق آباد منتقل کردیا گیا اس کیعلاوہ لیویز کی ایک اورکاراوئی میں خزینئی خالق آباد کے مقام سے گزشتہ دنوں چھینی گئی مزداٹرک رجسٹریشن نمبرANF256 کو برآمد کرکے نامزدملزم ڈرائیوراحمدخان ولد حاجی محمدرضا قوم زہری سکنہ خضدار کو گرفتارکرلیا انہوں نے کہاکہ لیویز سماج دشمن عناصر اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاراوئیاں جاری رکھیں گے اورکسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم شروع ہے جلد تمام اشتہاری ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔اس موقع پر رسالدارمیجرلیویز قلات علی اکبرمینگل، ایس ایچ او لیویز تھانہ خالق آباد علی اصغر نیچاری، ایس ایچ او لیویز تھانہ جوہان سیف اللہ لہڑی، نائب رسالدار میرخان لانگو، حوالدار لیویز قلات علی نواز محمدحسنی، بابورمضان نوشیروانی ودیگر بھی موجود تھے۔
منگچر، تبلیغی اجتماع کے دوران چوری ہونے والیں 3 گاڑیاں برآمد تین ملزمان گرفتار

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
