سوئی (ڈیلی گرین گوادر) سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ، نامعلوم افراد نے کشمور سے گزرنے والے گیس پائپ لائن کو دھماکے میں تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ گیس پائپ لائن کشمور کے مقام پر دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے۔ دھماکے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوچکی ہے، واقعہ کے بعد فورسز اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ

ٹیگز:
سوئی
