نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) ماشکیل بگ ایریا میں گاڑی الٹ گئی دو افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح گاڑی نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیان بگ ایریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مقبول احمد اور غلام فاروق جاں بحق جبکہ حافظ سیف الرحمن،مختیار احمد،حاجی میر اور یاسر زخمی ہو گئے۔ لیو یز کے مطابق گاڑی میں سوار افراد ماشکیل سے سوراب تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
ماشکیل ، گاڑی الٹ گئی دو افراد جاں بحق 4 زخمی

ٹیگز:
گاڑی الٹ گئی
