کراچی (ڈیلی گرین گوادر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ایک ایسی بدنصیب ریاست میں رہتے ہیں جس میں لوگوں کو لاپتہ کرنا جرم نہیں ثابت ہوتا، ایسی روایت کی کسی ریاست میں اجازت نہیں۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے لاپتہ کیا ہم ان کو سزا نہیں دلوانا چاہتے، لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے لیے تیار ہیں، خواہش ہے ہمارے لاپتہ پیارے اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔

