کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین ونگ کی صدر منورہ بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں متاثر ہون والے افراد کیلئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی پیکج کا انتظام کرنا چاہئے،امداد نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں اورمتاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں منورہ بلوچ نے کہا کہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کروڑوں روپے افراد متاثر ہوئے ہیں اور ابتک سینکڑوں خاندان امداد نہ ملنے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی طرف سے امدادنہ ملنے کی وجہ سے متاثرین خود کشیاں کر رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زندگی کی بازی ہارچکے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اگر حکمرانوں نے متاثرین کیلئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی پیکج کا انتظام نہ کیا تو سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر ادارے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکے لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان خود متاثرین علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کی امداد کر رہے ہیں۔
امداد نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں،منورہ منیر

ٹیگز:
منورہ منیر
