کراچی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سعودی سفیر نواف سعید اے الملکی کی ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے سفیر جناب نواف سعید اے المالکی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبے میں شدید بارشوں، سیلاب سے ہونے والی تباہی اور امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ افراد کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سعودی سفیر نے سیلاب کے باعث جانی نقصانات پر وزیراعلیٰ سندھ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سعودی سفیر کو سندھ میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کا کام اب بھی جاری ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک علاقے کو محفوظ کرتے ہیں تو دیگر ڈوب جاتے ہیں۔

