کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ،شیخ عبدالاحد محمدحسنی،حافظ مسعود احمد،سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد،میر فاروق لانگو،سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ،مفتی محمد ابوبکر،حافظ دوست محمد،حافظ رحمان گل ور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت سریاب روڈ کی توسیع کی زد میں آنے والی مساجد برقرار رہیں گی، مساجد کو بچانے کیلئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ممتاز علماء کرام کی قیادت میں جو جدو جہد شروع کی تھی وہ جدوجہد الحمدللہ رنگ لے آئی جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی درخواست پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر تشکیل شدہ علماء کرام،پارلیمانی اراکین اور انتظامیہ کی مشترکہ سرکاری کمیٹی نے کافی عرصے سے متعدد میٹنگز کرنے اور مساجد کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدگزشتہ روز کمشنر آفس میں کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مجلس فقہی پاکستان کے سربراہ مولانا مفتی محمد روزی خان جمعیت ضلع کوئٹہ کے أمیر مولانا شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق شیخ الحدیث مولانا حسین احمد شرودی مولانا خورشید احمد حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب ایوبی حافظ شبیر احمد مدنی اور دیگر علماء کرام اور جمعیت کے رہنماؤں سمیت ایم پی اے اصغر ترین کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان پروجیکٹ ڈائریکٹر عابدمحمود پارلیمانی اراکین اورانتظامیہ کی کمیٹی نیمتفقہ طور پر قرآن و حدیث کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا کہ تمام مساجد اپنی جگہ پر اصلی حالت میں برقراراور قائم رہیں گیاوراس جگہ روڈز کشادگی کیلئے متبادل راستے دیئے جائیں گے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جماعت کی جانب سے مساجد کو اپنی جگہ پر برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا گیاجمعیت علماء اسلام کی درخواست پر کمیٹی قائم کرنے پروزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اوراس اہم مسئلے میں بھرپور تعاون کرنے پرکمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر تمام حکام کا شکریہ اداکیا انہوں نے کہاکہ حکومت وانتظامیہ نے خوش اسلوبی سے اس اہم مسئلے کوحل کرنے کے لئے جس فراخدلی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت سریاب روڈ کی توسیع کی زد میں آنے والی مساجد برقرار رہیں گی، مولانا عبدالرحمن

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن
