کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے یوم شہداء کی مناسبت سے شہداء کے گھر گئے اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا جبکہ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر یاسر بازئی بھی موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات میں شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مزید کہاکہ یوم شہداء منانے کا مقصد اپنے فرض کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے والدین اور اہل خانہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کی جدائی کے غم کو صبرو ہمت سے برداشت کیا۔ ان بہادر شہداء ہیروز، غازیوں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں اور اداروں کے جوانوں کو بھی سلام جو ان سخت حالات اور ماحول میں وطن عزیز کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورازے شہداء کے لواحقین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے شہداء کے لواحقین کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کئے۔
کمشنرکوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ یوم شہداء کی مناسبت سے شہداء کے گھرگئے

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن
