کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہے اور اس سلسلے میں محکمہ پی ڈی ایم اے مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات متعلقہ صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر رہی ہیں وہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مشیر داخلہ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کے تمام تر وسائل اس وقت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اورضروری سامان،ادویات اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو محکمہ پی ڈی ایم اے آفیسران متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کر رہی ہے اور سیلاب زدگان کی اپنے گھروں کو واپسی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مشیر داخلہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں بحالی کاکام بہتر طور پر جاری ہے،صوبہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر اور بجلی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تفصیلی اسسمنٹ ہو گی اور اس ضمن میں بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ صوبائی اداروں کے اقدامات اور ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور اُن کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے بلا تاخیر مالی معاونت کی فراہمی اور اُن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کوٹۂ سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں صورتحال معمول پر آنے تک میڈیکل کیمپس برقرار اور متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے باقاعدگی سے اسپرے وغیرہ کی سرگرمیاں جاری ر کھے جاہیں گئے اس وقت صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی پر لگی ہوئی ہے۔
بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، میرضیاء لانگو

ٹیگز:
میرضیاء لانگو
