لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ لورالائی ڈویژن سمیت بلوچستان حالیہ شدید طارشوں اور سیلاب کے تباہ کاریوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، صوبائی حکومت سیلاب میں گرے بلوچستان کے عوام کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑاکرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی،ہم مصیبت میں مبتلا متاثرین کو کسی صورت اکیلا اور بے یارومددگار نہیں چھوڑینگے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو اس حوالے سے بہت زیادہ فکرمند ہیں اور دن رات امدادی امور کی زاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اگر کسی بھی ضلع میں امدادی اشیاء میں خورد برد یا کرپشن کی کوئی شکایت سامنے آئی تو ضلعی انتظامیہ اسکی زمہ دار ہوگی اس حوالے سے کوئی لاپر واہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضاع میں لوگوں کے مکانات گر گئے اور مال مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے عوام سخت مشکلات میں گر چکے ہیں جبکہ ہماری زراعت اسی فیصد ختم ہوچکی ہے وفاق اور صوبہ ملکر اس تمام صورتحال سے عوام کو دوبارہ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریگی این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے انتظامیہ سے مل کر سروے کرے تاکہ نقصانات کا اندازہ لگایا جائے وزیر اعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دس لاکھ مکمل گرنے والے گھر کیلئے پانچ لاکھ اور جزوی گرنے والے گھر کی دوباری تعمیر کیلئے دو لاکھ پچاس ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے جس پر این ڈی ایم اے اکثر متاثرہ خاندانوں کو رقم فراہم کر دی اور مزید کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی گھروں کے متبادل کے طور پر خیمے اور خوراک کی فراہمی پر بھی پی ڈی ایم اے وزیر اعلی کے حکم پر عمل پیرا ہے ہم لوگوں کے مشکلات سے اگاہ ہیں حکومت کی اولین کوشش ہے کہ جلد سے جلد لوگوں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک وصوبے کے مخیر حضرات وزیر اعظم کے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں امداد جمع کریں خاص کرسیز پاکستانی دل کھول کر امدادی فنڈز میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ مصیبت میں مبتلا عوام کی بروقت داد رسی ممکن بنائی جاسکی انہوں نے کہا کہ صوبے کے رضاکار اور فلاحی ادارے اور میڈیا حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ ہم جلد بحالی کے جانب قدم اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ ملکر صوبے میں سڑکوں ڈیمز کی تعمیر یقینی بنائی گی اور صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم وصحت کے شعبوں پر ازسرنو کام کا بھی آغاز کریگی تباہ حال انفراسٹرکچر کو انشاء اللہ بہٹ جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کرینگے ہمارا عزم پختہ ہے ہم ملک وصوبے کو مشکلات سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے
حکومت سیلاب میں گرے بلوچستان کے عوام کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑاکرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی، محمد خان طور اتمان خیل

ٹیگز:
محمد خان طور اتمان خیل
