مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال برقرار، شہر کے مختلف علاقوں میں بڑھے پیمانے گھروں کے دیواریں اور کچہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بارش کے بعد متاثرہ علاقوں کا دورہ اور ریلیف آپریشن شروع کیاگیا،تاہم وسائل کی کمی کی وجہ سے انتظامیہ کو بھی مشکلات درپیش آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے ضلع مستونگ کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال برقرار ہیں۔جبکہ گزشتہ روز مستونگ شہر و گردونواح میں ہونے والے موسلادار طوفان بارش کے بعد بازار میں سیلابی داخل ہوا، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے بڑھے پیمانے پر لوگوں کو نقصانات ہوا ہے۔گزشتہ روز کے طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے کلی شیخ تقی، بلوچ کالونی کلی کاریزنوتھ، کلی ٹھل دریخان،کلی بچہ آباد، عزیزاباد، کاریزسور، فیض آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے دیواریں گر گئے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔جبکہ بازار کے قریب جھونپڑیوں میں پانی داخل ہوا،دوسری جانب کردگاپ کے علاقے میں قریبی پہاڑوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں سے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ ایک بار پھر ٹریفک بند ہوگیا اور روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ شہر میں سیلابی صورتحال کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا کام کرنے میں مصروف رہی،تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا۔مون سون کی جاری بارشوں اور سیلابی ریلوں نے جہاں عام زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہیں۔ وہاں زمینداروں کی سال بھر کی محنت بھی بہا کر لے گیا، زمینداروں کے کھڑی تیار فصلات، ٹیوب ویلوں، سولر پلیٹس رابطہ سڑکوں کو بھی بہا کر لے گیا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ سیلابی ریلوں نے زمینوں کی قریب حفاظتی بندات کو ٹوٹنے سے زمینداروں کو سخت پریشانی لاحق ہوگئی کہ مزید سیلابی ریلوں اگر آئے تو ان کا بچا کچا فصلوں کو بھی بہا کر لے جائیدوسری جانب سورگز کے قریب زرعی زمینوں میں مسلسل بارشوں کے باعث گہرا شگاف پڑنے سے زمین دھنس گئی ہے متعدد درخت زمین کے اندر دھنس گئے ہیں جس سے لاکھوں روپے مالیت کے باغات کا نقصان ہونے کے علاوہ تمام راستے نیست و نابود ہوئے ہیں زمین میں شگاف میں مزید اضافہ ہو رہا ہے زمینداروں نے متاثرین کی فوری بحالی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے اور بلڈوزر فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے۔
مستونگ میں طوفانی بارشوں اورسیلابی صورتحال برقرارمختلف علاقوں میں گھروں کی دیواریں،کچے مکانات کونقصان

ٹیگز:
طوفانی بارشوں
