کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلابوں سے ملک کی تاریخ میں بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور بحالی کی کاروائی میں کئی سال لگ سکتے ہیں. قائمقام گورنر بلوچستان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے پہلے سے زیادہ موثر انداز میں کام کر رہے ہیں. اسکے علاوہ افواج پاکستان بھی تمام مثاثرہ علاقوں میں جاری بحالی اور امدادی کارروائیوں میں نہایت دلجوئی سے سرگرم عمل ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اراکین صوبائی ظہور احمد بلیدی اور عارف جان محمد حسنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران حالیہ سیلابوں سے ہونے والے نقصانات، امدادی کارروائیوں اور بحالی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں اپنی شاندار قومی اقدار و روایات کو مدنظر رکھ مصبیت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور مدد کریں. قائمقام گورنر نے عالمی اداروں سمیت ان تمام ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہیں.
بارشوں اور سیلابوں سے ملک کی تاریخ میں بہت بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں،میرجان محمد جمالی

ٹیگز:
میرجان محمد جمالی
