اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ن ليگ، پيپلز پارٹی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟۔ تماشے،الزامات چھوڑیں، نام بتائیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں؟۔
سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں کہ چیف الیکشن کمیشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی؟، تماشے، الزامات چھوڑیں اور نام بتائیں۔ کس کے کہنے پر جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے، نام بتائیں؟۔اورنگزيب کا یہ بھی لکھنا تھا کہ ریلی نہیں بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا؟، کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی؟۔

