لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے موجودگی میں پشتونخوا ملی عوام پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کو طعنے دیتے ہوئے ان کی توہین کردی۔
پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ لاہوروالوں نے ہندوؤں اورسکھوں کے ساتھ مل کر انگریز کا ساتھ دیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ لاہوریوں نے انگریزوں کے ساتھ مل کر افغان سرزمیں پرقبضے کی کوشش کی۔
محمود خان اچکزئی لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے مینار پاکستان کے سائے تلے صرف افغانستان کا راگ الاپتے رہے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ن لیگ اور پی پی کی قیادتوں کی موجودگی میں کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ لاہور یوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کلمہ پڑھا جاتا تھا وہ سب انگریزوں کے قبضے میں چلے گئے۔
محمود خان اچکزئی نے مریم نواز کی موجودگی میں کہا کہ لاہوریوں نے افغانستان پر قبضہ کرنے میں انگریزوں کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واحد افغانستان ہے جو انگریزوں کے خلاف کھڑا رہا۔

