تربت(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح ضلع کیچ کے شہر تربت میں بھی 75 ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات انتہائی پرجوش طریقے سے منائی گئی۔ اس حوالے سے سب سے پہلے یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا آغاز تربت میں واقع ڈی سی کیچ آفس کے مقام پر منعقد کیا گیا۔ جس میں کمشنر مکران شبیر احمد مینگل نے صوبائی وزیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی اور سابقہ صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی کے ہمراہ سبز حلالی رنگ کے قومی پرچم کو فضاء میں سربلند کرکے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا۔ اس دوران تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہرام خان مندوخیل، سپریٹینڈنٹ آف جیل یاسین بلوچ، سابقہ سینیٹر محمد اسماعیل بلیدی، ممتاز سماجی کارکن میڈم رحیمہ جلال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی،اسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی راہنماہان اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس دوران قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں حاضرین نے خاموشی سے کھڑے ہو کر وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں لیویز فورس کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئیوہاں پر موجود شائیقین سے خوب داد وصول کی۔ اس دوران کمشنر مکران شبیر احمد مینگل اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ نے صوبائی وزیر لالہ رشید دشتی اور سابقہ صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی ظہور احمد بلیدی،سابقہ سینٹر محمد اسماعیل بلیدی اور محترمہ رحیمہ جلال اور دیگر کے ہمراہ پاکستان کی 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور آس کے بعد شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔بعد ازاں کمشنر مکران شبیر احمد مینگل نے اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ، صوبائی وزیر لالہ رشید دشتی اور سابقہ صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، ڈی پی او کیچ بہرام خان مندوخیل اور سرکاری محکموں کے ملازمین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ ڈی سی کیچ آفس سے ایک ریلی کی قیادت کی یہ ریلی ڈی سی کیچ آفس سے روانہ ہوا اور گھوڑا چوک سے ہوتا ہوا واپس ڈی سی کیچ آفس کے مقام پر اختتام ہوا۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے پہلے والی تباہی کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت نے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی،وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے فی خاندان امداد دے دی گئی ہے،بلو چستان میں مزید بارشوں کے پیش نظر حادثات سے بچا ؤکیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق اور مکانات منہدم ہونے والے افراد کے ورثاء خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران نے حالیہ بارشوں میں جو اقدامات سر انجام دئیے قابل ستائش ہیں۔حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کی مکمل کفالت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے پہلے والی تباہی کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت نے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی۔وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے فی خاندان امداد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیکج فی خاندان 5لاکھ سے بڑا کر فی خاندان 10لاکھ کر دیا گیا ہے،وفاقی حکومت جس طرح امدادی اقدامات میں ساتھ دے رہی ہیں یقین ہے کہ بحالی کے کاموں میں بھی اسی طرح ساتھ دیں۔ حکومت بلوچستان جاں بحق افراد کے ورثاء کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں مزید بارشوں کے پیش نظر حادثات سے بچا ؤکیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ شدید بارشوں میں حادثات سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر ہر دل رنجیدہ ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی نے کہاکہ بلو چستان اب تک بارشوں سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 188افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے آدھے سے زیادہ لوگوں کی کمپنسیشن کی رقم اس وقت ہم لوگوں کو دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 5لاکھ ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین کو نقصان پہنچا۔
تربت میں 75 ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی انتہائی پرجوش طریقے سے منائی گئی

ٹیگز:
تربت
