کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کے علاقےگارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے کی پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔حملےکے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی،لیاری ایکسپریس وے پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

ٹیگز:
کراچی
